لطیف آباد میں ایک اور ٹرانسفارمر سے آئل گرنے لگا، حادثے کا خطرہ

لطیف آباد میں ایک اور ٹرانسفارمر سے آئل گرنے لگا، حادثے کا خطرہ

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر گیارہ بازار میں بجلی کے ایک اور ٹرانسفارمر سے گزشتہ تین روز سے آئل گر رہا ہے

حیدرآباد( نمائندہ دنیا ) اطلاع دینے کے باوجود حیسکو حکام کو ہوش نہ آیا ، کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ۔لطیف آباد نمبر گیارہ بازار میں نصب حیسکو کا ٹرانسفارمر گنجان آباد علاقے میں ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکایت کے باوجود حیسکو نے تاحال کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے فوری طور پر ٹرانسفارمر کی مرمت کا مطالبہ کیاہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لطیف آباد نمبر8میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور10افراد اب بھی زخمی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں