پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو دھمکیاں

پسند کی شادی کرنے  والے جوڑے کو دھمکیاں

پسند کی شادی کرنے والی خیر پور کی رہائشی رخسانہ کوثر نے اپنے شوہر امجد علی کے ساتھ پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں پسند کی شادی کی

ٹنڈوآدم ( نمائندہ دنیا ) جس کے بعد ہمارے رشتہ دار ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں، گزشتہ شب میرے والد اشرف ،چچا اللہ ڈنو نے ہمارے گھر پر حملہ کیا اور مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی ، فائرنگ اور چیخ و پکار سن کر علاقہ مکینوں کے آنے پر وہ فرار ہو گئے ہم ٹنڈوآدم میں تحفظ کے لئے آئے ہیں ، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں