لاڑکانہ میں طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا سیپکو دفتر پر احتجاج

لاڑکانہ میں طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کا سیپکو دفتر پر احتجاج

لاڑکانہ اور اس کے گردونواح میں سیپکو کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، سیپکو دفتر کے باہر دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) مراد واہن سمیت دیگر علاقوں کے رہائشی افراد نے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایمپائر سب ڈویژن آفس کے باہر دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی، اس موقع پرمحمد خالد بھٹو، وقار بھٹو، اظہر علی سومرو اور دیگر کا کہنا تھا کہ سیپکو کی جانب سے شدید گرمی میں بھی دن رات طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بچے ، خواتین اور بزرگ افراد اذیت میں مبتلا ہیں ، انہوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں