پولیس کارروائیوں میں11ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

 پولیس کارروائیوں میں11ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

حیدرآباد میں ملزم نعیم پٹھان سے 5کلو430 گرام چرس، ٹی ٹی پستول برآمد

لاڑکانہ، اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا ) اندرون سندھ پولیس کارروائیوں میں11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں ولید پولیس نے نیو بس ٹرمینل سے مقابلے کے بعد ملزم سہیل چانڈیو کو 5 مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت، یونیورسٹی پولیس نے اشتہاری ملزم پنہل ودہو کو اور علی گوہرآباد پولیس نے ملزم عمران جتوئی کو 8 کلو بھنگ اور مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا ، رتوڈیرو پولیس نے شہری سہیل بوزدار کی مسروقہ موٹرسائیکل، گڑہی خدابخش بھٹو پولیس نے تین موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے ۔ حیدرآباد میں حالی روڈ پولیس نے امریکن کوارٹرز کے قریب ملزم نعیم پٹھان کو روک کر اس کے قبضے سے 5کلو430 گرام چرس، ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا، گرفتار منشیات فروش اس سے قبل بھی 16 سے زائد مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ فورٹ پولیس نے دو مشکوک افراد عبدالجبار قریشی اور محمد رفیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آدھا کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ باندھی میں سکرنڈ پولیس نے ملزم جمال عبدالناصر مگسی کو گٹکے کے 24 پیکٹ سمیت گرفتار کرلیا،ایک اور کارروائی میں ملزم عبدالصمد رند کو گرفتار کرکے ایک دیسی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ سکرنڈ پولیس نے ایک اور کارروائی میں دو ملزمان صالح محمد چوہان اور صدام عرف ٹباررند کو گرفتار کرکے ملزمان سے رکشہ اور پستول برآمد کرلیا۔ سکھر میں اے سیکشن پولیس نے نشے کی حالت میں فائرنگ کرنے والے پولیس افسر کے بھانجے اظہر راجپوت کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں