جتوئی اور جاگیرانی برادری میں تصادم، 2زخمی ، 20سے زائد گرفتار

جتوئی اور جاگیرانی برادری میں تصادم، 2زخمی ، 20سے زائد گرفتار

فائرنگ کے باعث کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کو پنوعاقل اسٹیشن پر روک دیا گیا

سکھر(نمائندہ دنیا) سانگی اور دبر میں جتوئی اور جاگیرانی برادری میں کشیدگی بڑھ گئی ، دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، فائرنگ کے باعث مسافر ٹرین کو پنو عاقل اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانگی اور دبر میں جتوئی اور جاگیرانی برادری میں ایک دوسرے کے افراد کو اغوا کر کے تذلیل کرنے پر کشیدگی بڑھ گئی، گزشتہ روز دونوں کی جانب سے ایک دوسر ے پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے ، پولیس کے مطابق کئی روز سے جاری کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے ، دوسری جانب فائرنگ کے باعث مسافر ٹرین کو پنوعاقل اسٹیشن پر روک دیا گیا، محکمہ ریلوے کے مطابق کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے روکا گیا ، بعدازاں ماحول بہتر ہونے پر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس طلب کرلی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں