اندرون سندھ کورونا ایس او پیز میں انٹر کے امتحانات کاآغاز

 اندرون سندھ کورونا ایس او پیز میں انٹر کے امتحانات کاآغاز

امتحانی مراکز سے نقل کی اطلاعات ، بجلی نہ ہونے سے امیدواروں کو مشکلات

حیدرآباد، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) حیدرآباد، لاڑکانہ ، سکھر اور میرپور خاص کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹر کے امتحانات شروع ہوگئے، امتحانات کورونا ایس او پیز کے تحت لیے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نو اضلاع حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈوالٰہ یار، ٹنڈومحمد خان، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں امتحانات لیے جارہے ہیں ، پیر کو پہلی شفٹ میں زولوجی اور ددسری شفٹ میں اکنامکس کا پیپر لیا گیا۔ امتحانات میں مجموعی طور 46ہزار طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں جن کیلئے 170امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، امتحانات میں نقل روکنے کیلئے 22 ویجلینس ٹیمیں بنائی گئی ہیں ۔ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کی فزکس کا پرچہ لیا گیا، امتحانی مراکز سے نقل کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ بعض مراکز میں بجلی نہ ہونے کے باعث امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، امیدواروں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا گیا۔سکھر بورڈ کے زیر انتظام سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کے 101 امتحانی مراکز میں امتحانات شروع ہوگئے ، ویجلینس ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مار کر کئی امیدواروں کے موبائل فون ضبط کرلیے۔ میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمامضلع میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں امتحانات لیے گئے ،پہلے روز فزکس، لائبریری سائنس، سوکس اور بک کیپنگ کے پرچے لیے گئے ۔ 4امید وار نقل کرتے ہوئے جبکہ 2افراد اصل امید وار کی جگہ پر امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں