نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- گجرنالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت
  • بریکنگ :- کراچی:گجرنالہ پرپیشرفت رپورٹ کہاں ہے؟چیف جسٹس گلزاراحمد
  • بریکنگ :- بورڈآف ریونیوکی جانب سےرپورٹ جمع کرائی ہے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ
  • بریکنگ :- 258 ایکڑاراضی پرمتاثرین کومتبادل زمین مختص کردی،اے جی سندھ
  • بریکنگ :- کراچی:6 ہزار سےزائدگھربنائےجائیں گے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ
  • بریکنگ :- کراچی:سندھ حکومت کےپاس بجٹ کی کمی ہے،ایڈووکیٹ جنرل
  • بریکنگ :- وزراکیلئےفنڈزہیں،عوام کیلئےنہیں،باقی سارےامورچلارہےہیں،چیف جسٹس
Coronavirus Updates

عزا داری کیخلاف پابندی برداشت نہیں، وحدت مسلمین

عزا داری کیخلاف پابندی برداشت نہیں، وحدت مسلمین

دنیا اخبار

مقدمات کا اندراج مذہبی آزادی سے متصادم اور غیرآئینی ہے ،علامہ ناصرعباسخطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے مذموم عناصر متحرک ہو چکے ہیں،پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی اسلامک ریسرچ سینٹر میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں عزاداری اپنے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، عزاداران کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس و جلوس میں شریک ہوں، عزاداری سید الشہدا کے خلاف کسی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے، عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج مذہبی آزادی سے متصادم اور آئینی خلاف ورزی ہے، ملک کو مسلکی ریاست نہ بنایا جائے، پنجاب حکومت عزاداروں کے خلاف تسلسل کے ساتھ سنگین مقدمات کے اندراج کر کے تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول کا غم منائیں گے۔ اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالمی استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام ثابت ہو گا، حکومت ملت تشیع کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اپنے انتظامات مکمل کرے، خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے مذموم عناصر متحرک ہو چکے ہیں۔ پریس کانفرنس میں علامہ نثار قلندری، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور،علامہ ملک عباس، علامہ گلزار شاہدی، شمس الحسن شمسی، ایس ایم نقی، غفران مجتبیٰ، رضی حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں