چیئرمین ای او بی آئی کی تقرری کا مطالبہ

چیئرمین ای او بی آئی کی تقرری کا مطالبہ

17 ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود چیئرمین ای او بی آئی کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہو سکا جس کے باعث موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات کا اظہار چیئرمین ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اظفر شمیم نے مرکزی عہدیداران کے اہم اجلاس سے رابطہ آفس میں خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کے بغیر مزید کسی تاخیر کے چیئر مین کا فوری تقرر عمل میں لایا جائے ۔ قاضی عبدالجبار نے کہا کہ صرف 8500 روپے ماہانہ پنشن حاصل کرنے والے پنشنرز اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں