محکمہ صحت میں تبادلے وتقرریاں جاری
محکمہ صحت سندھ میں تبادلے اور تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اسماعیل میمن کا تبادلہ کر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پولیس اسپتال کراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر مظفر علی سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ سینئر میڈیکل افسر راقب طفیل کو سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔