عشرہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

عشرہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

عشرہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی صدارت میں ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اجلاس میں ایس پی ملیر وسب ڈویژن بن قاسم ملک سنگھار، ایس پی گڈاپ راؤ محمد اسلم،مرکزی تنظیم عزا کراچی کے فوکل پرسن شہزاد رضوی ، فقہ جعفریہ کمیونٹی بن قاسم ٹاؤن کے فوکل پرسن حسن رضا بٹ سمیت ضلع ملیر کے تمام ایس ڈپی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فقہ جعفریہ کمیونٹی ملیر سے جلوس پرمنٹ ہولڈر اور مجالس کے آرگنائزر اور دیگر امام بارگاہوں کے آرگنائزر نے سیکیورٹی کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں