صحافی پر تشدد،ذمے دار پولیس افسر معطل
بلال کالونی تھانے کے افسر نے مقامی اخبار کے صحافی پر تشدد کیا اور مغلظات بکیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سے تفصیل طلب کرلی جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کی تفتیش شروع کردی اور ذمے دار افسر کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں مقامی اخبار کے صحافی احتشام مفتی اپنی کار میں دیگر دو دوستوں کے ہمراہ جارہے تھے کہ اس دوران انہیں راستے میں پولیس افسر نے روکا ، صحافی احتشام مفتی کے مطابق انہوں نے روکنے کی وجہ پوچھی اور اپنا تعارف کرایا جس پر پولیس افسر اے ایس آئی دلنواز طیش میں آگیا اور انہیں زدو کوب کرنا شروع کردیا اور کہا کہ انہیں تھانے لیکر چلوں گا۔