کے ڈی اے آسمان سے نہیں آیا،اس کا بھی قانون موجود ہے ،سندھ ہائیکورٹ

کے ڈی اے آسمان سے نہیں آیا،اس کا بھی قانون موجود ہے ،سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے اسکیم5 بلاک تھری میں زیر تعمیر کوم ون کے انہدام کے خلاف درخواست پر کوم ون گرانے کے حوالے سے حکم امتناع میں توسیع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگل کو جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سر براہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمارت کے مالک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی( ایس بی سی اے ) جنوبی پیش ہوئے ۔اس موقع پر ناظر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی ۔ دوران سماعت ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات گرائی جارہی ہیں۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں کوم تھری کی انہدامی تحریر ہے ۔ جس پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکم امتناع دیا تھا، جس پر عدالت کاکہنا تھا کہ اسٹے کا مطلب کام روکنا ہوتا ہے ڈیمالیشن کرنا نہیں ہوتا، آپ نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہے ،کے ڈی اے آسمان سے نہیں آیا اس کا بھی قانون موجود ہے ،قانون کے برعکس کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں