وکیل کو سزا دینے کیخلاف وکلا کا سٹی کورٹ میں احتجاج

وکیل کو سزا دینے کیخلاف وکلا کا سٹی کورٹ میں احتجاج

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کی جانب سے وکیل کو سزا دینے کیخلاف وکلا نے سٹی کورٹ میں شدید احتجاج کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عدالتیں بند کرانے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر وکیل شمیم احمد اور ان کے دو بھائیوں کو اقدام قتل کے مقدمے میں سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ۔ جس پر وکلا نے منگل کے روز شدید احتجاج کیا اور عدالتیں بند کرانے کی کوشش کی۔ عدالتی فیصلے کیخلاف وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد علی میمن نے اقدام قتل کے الزام میں نامزد ملزمان شمیم احمد ، ارشاد احمد عرف بابو اورنفیس احمد عرف کالو کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے ملزمان پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں