نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- نیویارک:شاہ محمودقریشی سےناروےکی وزیرخارجہ کی ملاقات
  • بریکنگ :- نیویارک:دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال
Coronavirus Updates

عباسی شہیداسپتال میں کورونا ٹیسٹ،مثبت کیسز42 فیصد

عباسی شہیداسپتال میں کورونا ٹیسٹ،مثبت کیسز42 فیصد

دنیا اخبار

منگل کو 57افرادکے کوویڈ19پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ، 24مثبت اور 33منفی نکلے،پروفیسرز ،ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیسز سے نمٹنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال کی پیتھا لوجیکل لیبارٹری میں منگل کے روز 57 افراد کے کوویڈ 19پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 مثبت اور 33 منفی نکلے ، اس طرح کورونا مثبت کیسز کا تناسب 42 فیصد اور منفی کیسز کا تناسب 58 فیصد رہا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ احتیاط بہرحال علاج سے بہتر ہے ۔ عباسی شہید اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کوویڈ 19پی سی آر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس کے نتائج کی روشنی میں سینئر اور تجربہ کار پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی مشاورت سے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح سے نمٹنے کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے کوویڈ 19کے ٹیسٹ اور خصوصی وارڈ کے قیام کا مقصد موجودہ صورتحال میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے ۔ عباسی شہید اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ 77 بیڈز پر مشتمل کورونا وارڈ ہمہ وقت شہریوں کے خدمت کے لئے حاضر ہے جہاں 18 وینٹی لیٹر، انتہائی نگہداشت کا یونٹ اور دیگر تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ کوویڈ وارڈ میں سینئر پروفیسرز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے مریضوں کی خدمت کے لئے موجود ہے ،کوویڈ وارڈ کو ہر ممکن بہتر اور جدیدبنانے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں