محلوں میں کچرا،افسران لوٹ کھسوٹ میں لگے ہیں،کنور نوید

محلوں میں کچرا،افسران لوٹ کھسوٹ میں لگے ہیں،کنور نوید

گند گی کے ڈھیر اور تعفن سے وبا ئی امراض پھیل رہے ہیں ،ڈپٹی کنوینرایم کیوایم،گلی کو چوں کی صورتحا ل بہتر نہ ہو ئی تو عوام انتظامیہ کامحاسبہ کر یں گے ،میڈیا سے گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نو ید جمیل نے اپنے حلقہ انتخاب میں میڈیا نما ئند گان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عید الا ضحی کو گزرے کئی روز ہو چکے ہیں لیکن آلا ئشیں منا سب اند از میں ٹھکا نے نہیں لگائیں جا سکی بالخصوص ضلع وسطی جو کر اچی ہی نہیں بلکہ پو رے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع ہے جس میں 51یو نین کو نسل ہیں اور پو رے ضلع میں صورتحال خراب ہے جا بجا گند گی کے ڈھیر ہیں، تعفن سے وبا ئی امراض پھیل رہے ہیں ،سندھ کی متعصب حکو مت اور بدعنو ان متعصب افسران اپنی ذمہ داریو ں کو محسوس کر نے کو تیار نہیں جبکہ کر اچی وفا ق اور صوبے کو اربو ں روپے کا ٹیکس دیتا ہے اور ملک کا نظام چلتا ہے افسرا ن لو ٹ کھسوٹ میں لگے ہو ئے ہیں اور شہر کی گلی محلے کچڑے اور آلا ئشوں کا ڈھیر ہیں اور سندھ کی متعصب حکو مت شہر پر ایک روپیہ خرچ کر نے کو تیار نہیں۔کنو ر نوید جمیل کا مز ید کہنا تھا کہ کر اچی کے ایڈ منسٹر یٹر اور ضلعی ڈپٹی کمشنر ز پر واضح کرنا چاہتے ہیںکہ شہر کی گلی کو چوں کی صورتحال بہتر نہ ہو ئی تو عوام انکا محاسبہ کر ے گی۔اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری اور ٹا ؤن کے ذمہ داران مو قع پر موجو د تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں