الخدمت کا شہریوں کو مفت آکسیجن کی فراہمی کا فیصلہ

الخدمت کا شہریوں کو مفت آکسیجن کی فراہمی کا فیصلہ

اجلاس میں ہیلپ سینٹرز پردن بھر آکسیجن کی دستیابی کی ہدایات جاری ،کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے سبب عوام پر احتیاط لازم ہوگئی، نوید علی بیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت نے کورونا وباکی موجودہ صورتحال کے پیش نظرشہریوں کو آکسیجن کی مفت اور فوری فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔شہرکے تمام علاقوں میں قائم الخدمت ہیلپ سینٹرز پردن بھر آکسیجن کی دستیابی کے ساتھ شہر کے دو مقامات پر 24 گھنٹے آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔الخدمت کر اچی کا اہم اجلاس گزشتہ روز چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین ،فرحان سہیل ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور الخدمت کی جانب سے مفت آکسیجن سروس کے ذریعے لوگوں کوفوری آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں الخدمت کے تحت قائم ہیلپ سینٹرز سے لوگوں کو آکسیجن سلنڈر ز دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ چو تھی لہر کے دوران کورونا کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے سبب عوام پر لازم ہوگیا کہ وہ احتیاط کر یں ،ویکسین لگو ائیں اور ماسک کا استعمال کریں ۔کوئی بھی شخص ڈاکٹر کی تجویز کردہ ا ٓکسیجن کی پرچی اوراصل شناختی کارڈ کے ساتھ الخدمت ہیلپ سینٹر یا مرکزی آفس آکرآکسیجن سلنڈرحاصل کرسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں