جے ایس بینک اور سندھ حکومت کی ڈرائیو تھرو سہولت کا آغاز

جے ایس بینک اور سندھ حکومت کی ڈرائیو تھرو سہولت کا آغاز

کلفٹن میں ڈرائیو تھرو میں 6لین کی سہولت ، ہزاروں افراد مستفید ہوں گے،سہولت ہفتے کے ساتوں دن شام 4 سے رات 12بجے تک مفت فراہم کی جائے گی

کراچی (پ ر) جے ایس بینک نے سندھ حکومت اور ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر ارشاد سودھڑ کے تعاون سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لئے ڈرائیو تھرو سہولت کا آغاز کردیا ہے ۔ جے ایس بینک اور سندھ حکومت کے مشترکہ اقدام کے تحت اربن فاریسٹ بلاک 3، کلفٹن کراچی میں ڈرائیو تھرو سہولت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس ڈرائیو تھرو میں 6لین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں ہزاروں افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی گنجائش موجود ہے۔ یہ سہولت ہفتے کے ساتوں دن شام 4بجے سے رات گئے 12بجے تک مفت فراہم کی جائے گی تاکہ عوام کو اپنی کار میں بیٹھے با آسانی موڈرنا، سائنو ویک، کین سینو، پاک ویک اور سائنو فارم ویکسین لگائیں جا سکیں گی۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے جے ایس بینک نے عوام کوکورونا جیسی وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن کی سہولت کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسین لگوائیں اور خود کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔ تقریب سے جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے خطاب میں کہا کہ جے ایس بینک ہمیشہ معاشرے میں بہتری لانے کی کوششوں میں سرگرم ہے ۔ بطور سماجی ذمہ دار ادارے کے یہ ویکسی نیشن مہم ہماری قوم سے وابستگی کی علامت اور قومی فریضہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں