ارشد پپو کیس کی سماعت پراسیکیوٹر کی استدعا پر ملتوی

ارشد پپو کیس کی سماعت  پراسیکیوٹر کی استدعا پر ملتوی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کے خلاف ارشد پپو سمیت 3 افراد کے قتل کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بدھ کو پولیس نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، زبیر اور ذاکر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ عابد انصاری پیش ہوا۔ مقدمہ کے تفتیش افسر یامین گجر بھی پیش ہوئے ۔ دوران سماعت شریک ملزم ذاکر بلوچ نے میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر میڈیکل ریکارڈ طلب کرلئے ۔دوران سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں