ایف آئی اے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کی تردید

ایف آئی اے کی سوشل  میڈیا پر ویڈیو کی تردید

ایف آئی اے سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شیر خوار بچے کو ہینڈ بیگ سے نکالتے دکھایا گیا ہے اور یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو غیر قانونی طور پر کراچی ائر پورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں استعمال کیا گیاہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اس ضمن میں ایف آئی اے سندھ کا کہنا ہے ائرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں سے رابطے کیے گئے جنہوں نے اس ویڈیو کی تردید کی کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ہر مسافر ہمراہ پاسپورٹ امیگریشن کاؤنٹر پر رپورٹ کرتا ہے اور دستاویزات کی تصدیق کے بعد بیرون ملک روانگی کی اجازت دی جاتی ہے مزید یہ کہ اس ویڈیو کا ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائر پورٹ سے کوئی تعلق نہیں اور اس ویڈیو کی تردید کی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں