پولیس مقابلے کا ملزم عدم ثبوت پر بری

پولیس مقابلے کا ملزم عدم ثبوت پر بری

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ میں عدم ثبوت کی بنا پر ملزم شیر ملک کو بری کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بدھ کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے ملزم شیر ملک کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کیخلاف عزیز بھٹی تھانے میں گزشتہ سال مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں