کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

کرنٹ لگنے کے واقعات  میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

سائٹ اور بلدیہ میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کے علاقے بلدیہ سیکٹر 14 سی میں واقع گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی شناخت7 سالہ منصور ولد منور کے نام سے ہوئی ۔ موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش بغیر کارروائی اپنے ہمراہ لے گئے ۔ دوسری جانب سائٹ اے کے علاقے ولیکا اسپتال کے قریب واقع چاول فیکٹری والی گلی میں کرنٹ لگنے سے 55 سالہ ناصر ولد بسم اللہ جاں بحق ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں