گواہ کے بیان پر جرح کیلئے مہلت

گواہ کے بیان پر جرح کیلئے مہلت

احتساب عدالت نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی ڈی سی ) روشن قناصرو و دیگر کے خلاف محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن ریفرنس میں گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جرح کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بدھ کو احتساب عدالت نے محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے ریفرنس کے مرکزی ملزم سابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن روشن قناصرو کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت ضمانت پر رہا دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں