ناصر حسین شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو انکوائری میں مطلوب پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی عبوری ضمانت میں16ستمبر تک توسیع کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاضل عدالت نے نیب سکھر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ بدھ کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کو انکوائری میں مطلوب پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی جانب سے نیب انکوائری کے خلاف اور ضمانت سے متعلق دائردرخواست کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ناصر حسین شاہ کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔