ایس ایچ او گلبرک اور ایس ایس پی کمپلینٹ سیل کو نوٹس

ایس ایچ او گلبرک اور ایس  ایس پی کمپلینٹ سیل کو نوٹس

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے محمد حسیب کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلبرک اور ایس ایس پی کمپلینٹ سیل کو7اگست کے نوٹس جاری کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے مسماۃ راشدہ کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو آ گاہ کیا کہ امید میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے محمد حسیب کی موت واقع ہوئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں