کے الیکٹرک کا بڑا اقدام ، 10,000 نئے کھمبوں کی تنصیب مکمل
کے الیکٹرک نے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پرانے کھمبے ہٹا کر 10,000 نئے کھمبوں کی تنصیب مکمل کرلی
کراچی (پ ر) اس اقدام کا مقصد صارفین کو محفوظ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔کمپنی نے اب تک اپنے پروگرام کے تحت 10,000 سے زیادہ کھمبے نصب کر دیئے ہیں جبکہ پرانے اور غیر استعمال شدہ کھمبوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔کے الیکٹرک فعال طور پر بوسیدہ کھمبوں کی جگہ نئے کھمبے لگا رہا ہے ۔ اس کوشش میں ان کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کچھ عناصر ان کھمبوں کو غیر قانونی طور پر اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ کے الیکٹرک نے ایک دن میں 800 کھمبے ہٹائے۔ کے الیکٹرک نے متعلقہ اداروں اور شہری انتظامیہ سے اپیل کی کہ انفرا اسٹرکچر کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے معاونت جاری رکھیں۔