سندھ بار کا عدالتی بائیکاٹ،ہائیکورٹ کا مرکزی گیٹ بند

سندھ بار کا عدالتی بائیکاٹ،ہائیکورٹ کا مرکزی گیٹ بند

سائلین کو مقدمات کے سلسلے میں عدالت جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا،آؤٹ آف پروموشن جیسے فیصلوں کاوکلا پر بھی اثر ہوتا ہے ،بیر سٹر صلاح الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عدالت عالیہ کے جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش سے متعلق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا۔ وکلا نے ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت کے گیٹ بند کروا دیے۔ تفصیلات کے مطابق جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش سے متعلق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا۔ وکلا نے ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت کے گیٹ بند کروا دیے۔ وکلا، سائلین کو اندر جانے سے روک دیا۔ وکلا قیادت کی ہدایت پر عدالت جانے والے تمام دروازے بند کردیے گئے۔ اسٹاف کے داخلے کے لئے صرف ایک دروازہ کھولا گیا۔ سائلین کو عدالت جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سٹی کورٹ ، ملیر کورٹ سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوئے۔ بدھ کوسندھ ہائی کورٹ سے جونیئر جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیر سٹر صلاح الدین احمد نے کہا کہ ایسے فیصلوں کا نہ صرف وکلابلکہ سائلین پر بھی اثر ہوتا ہے۔ جنرل سیکریٹری سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹرعمر سومر نے کہا کہ 20,20 سال سے کام کرنے والے ججز میں مایوسی پیدا ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں