میہڑ میں پانی کی قلت پر کسانوں کا دھرنا
میہڑ میں ایس یو پی اور کسان اتحاد کی جانب سے رائس کینال اور اس سے نکلنے والی ککول نہر سمیت مختلف نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف سیکڑوں افراد کے بائی پاس پر دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے بند ہوگئی جس سے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں
میہڑ(نمائندہ دنیا ) دھرنے سے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائس کینال اور اس سے نکلنے والی نہروں میں پانی کی شدید قلت ہونے کی وجہ سے کسان شدید پریشان ہیں۔ایس ایس پی دادو کے احکامات پر ایس ایچ او بی سیکشن محمد قابل بہیو اور ڈی ایس پی موٹر وے قمر زمان کھوسو نے کسانوں سے مذاکرات کر کے دھرنا ختم کروایا جبکہ رائس کینال کے انجینئر ندیم جوکھیو نے فون پریقین دہانی کرائی کہ منگل تک پانی کی قلت ختم ہو جائے گی جس پر مظاہرین نہ دھرنا ختم کردیا۔