ٹنڈومحمدخان میں تاجر ساڑھے 6لاکھ روپے سے محروم
3لاکھ 50 ہزار روپے لٹنے سے بچ گئے ،جھڈو میں پولیس جرائم روکنے میں ناکام
ٹنڈو محمدخان،جھڈو(نمائندگان دنیا)ٹنڈو محمد خان میں سٹی تھانے کی حدود گلشن فیض کالونی سے 4مسلح افراد اسلحے کے زور پر تاجر دانش مل سے 6لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تاجر کا کہنا ہے کہ میں بینک سے 10 لاکھ روپے لیکر گھر جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا،مزاحمت پر 3لاکھ 50 ہزار روپے گرگئے جو لٹنے سے بچ گئے ،ایس ایس پی عابد بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔جھڈو سے نمائندے کے مطابق گوٹھ حیات خاصخیلی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں لیکن پولیس عوام کو تحفظ نہیں دے پا رہی۔ موٹر سائیکل چوری کے متاثرہ حافظ خلیل آرائیں کے مطابق بیس روز قبل مسجد سبحان اللہ کے قریب ان کی گھرکے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی جو پولیس پوسٹ حیات خاصخیلی کو اطلاع کے باوجود تاحال برآمد نہیں ہوئی ، اس نے پولیس حکام سے موٹرسائیکل کی برآمدگی کا مطالبہ کیا۔