میرپورخاص پولیس کا چھاپہ،ہزاروں لٹرشراب برآمد

میرپورخاص پولیس کا چھاپہ،ہزاروں لٹرشراب برآمد

سجاول میں 9 گٹکا فروش 257کلو گٹکے اور 4 موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار

میرپورخاص،اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) میرپورخاص میں ڈینگان بھرگڑی پولیس نے دیہہ 221 میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر شراب فروش محمد عمر خاصخیلی کو 2986 لٹر دیسی شراب سمیت،ٹنڈو جان محمد پولیس نے عبدالرحمان اور ارشد علی میتلو کو ہیروئن کی 40 اور مین پوری کی 250 پڑیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ بدھوتالپور سے نمائندے کے مطابق سجاول پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو روپوش ملزمان اور 9 گٹکا فروش ڈیلرز کو257کلو گٹکے اور 4 موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ چوھڑ جمالی پولیس نے گٹکا فروش ڈیلر محمد الیاس خان کو 27 کلو گٹکے اور 3کلو ماوے سمیت جبکہ دو مقدمات میں روپوش ملزم میھار ملاح کو ، جاتی پولیس نے محمد ملاح کو 31 کلو گٹکے اور ایک مشکوک موٹر سائیکل سمیت ،سجاول پولیس نے حکیم جاکھرو اور شبیر جاکھرو کو دس دس کلو گٹکے اور دومشکوک موٹر سائیکلوں سمیت ،دڑو پولیس نے صالح محمد سومرو کو 31کلو گٹکے اور ایک موٹرسائیکل سمیت ،ون فائیو پولیس نے ذوہیب احمد میمن کو 30 کلو گٹکے سمیت،انچارج بیلو کی نے اللہ جڑیو ملاح کو 20 کلو گٹکے ،اکبر ملاح کو 30 کلو گٹکے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ بنوں پولیس نے چھاپے کے دوران تیس کلو گٹکا برآمد کرلیا تاہم ملزم امین کھڈو فرار ہوگیا،بٹھورو پولیس نے صادق علی سومرو کو 35 کلو گٹکے سمیت گرفتار کرلیا ۔ ہالا کے علاقے سیکھاٹ تھانے کی حدود سے گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہونے والا 8 روز کا نومولود بچہ بھٹ شاہ کی لطیف کالونی سے برآمد کرلیا گیا اور بچے کی چوری میں ملوث پولیس کانسٹیبل تاج محمد ماچھی،اس کی بیوی شہناز، نظیراں خاتون اورعلی گل بروہی کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم علی گل بروہی کا کہنا تھا کہ میری کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے میری بیوی نے پولیس کانسٹیبل تاج محمد کی بیوی شہناز ماچھی سے دو ہزار روپے میں بچہ خریدا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں