حاضری کی پابندی،اسکولوں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ غیر یقینی کیفیت میں مبتلا

حاضری کی پابندی،اسکولوں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ غیر یقینی کیفیت میں مبتلا

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اعلان کردہ تمام سرکاری اسکول تاحکم ثانی بند رہنے کے باوجود سرکاری اسکولوں میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ اپنی حاضری یقینی بنانے کا پابند ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تدریسی و غیر تدریسی عملہ غیر یقینی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے سبب تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلان تو کردیا گیا لیکن تدریسی و غیر تدریسی عملے کو اسکول آنے کا پابند کردیا گیا ہے ۔ جس کے باعث تدریسی و غیر تدریسی عملہ پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ جب ڈائریکٹر اسکولز سے بات کرنے جاتا ہے تو انہیں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ سیکریٹری اسکولز سے بات کریں، جب سیکریٹری اسکولز کے آفس جاتے ہیں تو وہاں سے کہا جاتا ہے کہ آپ اپنے متعلقہ ڈائریکٹر ایجوکیشن کے آفس سے رجوع کریں۔ جس کے نتیجے میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ شدید کوفت و اذیت میں مبتلا ہو چکا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں