اسلحہ تلف کرنے کی تقریب

اسلحہ تلف کرنے کی تقریب

سندھ پولیس کی جانب سے اسلحہ تلف کرنے کی تقریب منعقد کی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق سزا یافتہ ملزمان سے برآمدہ اسلحہ تلف کیا گیا، جس میں کلاشنکوف، پستول سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ یہ اسلحہ کورنگی اور ملیر اضلاع کے مال خانوں میں موجود تھا ، جمعرات کو 35 سو 18 مختلف اقسام کا اسلحہ تلف کیا گیا۔ اب تک مختلف اقسام کے 66662 ہتھیار تلف کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں