اژدھا سمیت نصف درجن جانور ضبط

اژدھا سمیت نصف درجن جانور ضبط

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے عملے نے انسپکٹر اعجاز نوندانی کی قیادت میں سہراب گوٹھ سے ٹول پلازہ کی جانب جمالی پل سے متصل علاقے میں کارروائی کرکے سرکس کے لیے غیر قانونی طور پر لائے گئے نصف درجن جانور ضبط کرلیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یہ جانور سفری سرکس میں استعمال کرنے کے لیے لائے گئے تھے۔ ضبط کیے گئے جانوروں میں بندر، لومڑی، گیدڑ، اژدھا اور چیل شامل تھے۔ چھاپہ مار ٹیم کے پہنچتے ہی ملزمان فرار ہوگئے ۔عملے نے جانوروں کو کیرتھر نیشنل پارک میں آزاد کردیا، البتہ اژدھے کو جمعہ کے روز کسی محفوظ اور قدرتی ماحول میں آبادی سے دور آزاد کیا جائیگا تاکہ وہ کسی انسان کے لیے خطرے کا سبب نہ بنے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں