نالوں کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے اقدامات جاری

نالوں کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے اقدامات جاری

ضلع شرقی میں نالوں کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے مزید امور کی انجام دہی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس سلسلے میں متوقع برسات کے پیش نظر جمشید زون میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی آصف جان صدیقی کی ہدایت پر سپرنٹنڈنگ انجینئر سول سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹو انجینئر سلمان میمن کی نگرانی میں یوسی 7 میں سب وے ، طارق روڈ، نرسری ، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، یوسی 15 اور پنجاب روڈ سیکٹر ای منظور کالونی میں مینوئل اور مشینری کی مدد سے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے شکایات کے ازالے کو ممکن بناتے ہوئے ونچنگ مشینوں کی مدد سے بلدیہ شرقی کی جانب سے سیوریج لائنوں کو کلیئر کیاگیا۔ عوامی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بلدیہ شرقی کی جانب سے گلشن اقبال اور جمشید زون میں کچرا اور سیوریج لائنوں کے کام بھی سر انجام دئیے جارہے ہیں۔ انچارج راؤ شمشاد کی زیر نگرانی جہانگیر ایسٹ کوارٹرز یوسی 13 سے کچرا اور ملبہ اٹھا کر صاف کر دیا گیا ہے۔ دیگر بلدیاتی امور کے حوالے سے بھی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایکسپریس وے کی طویل شاہراہ کو روشن کرنے کے بعد شہریوں نے بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کو سراہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں