شہریوں کو ہنگامی بنیاد پر شناختی کارڈ جاری کیے جائیں،عبدالباری جیلانی

شہریوں کو ہنگامی بنیاد پر شناختی کارڈ جاری کیے جائیں،عبدالباری جیلانی

کراچی میں کیمرون کے اعزازی قونصل جنرل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید عبدالباری جیلانی سے گھروں میں کام کرنے والے بعض ملازمین نے ملاقات کی اور بتایا کہ اکثر گھریلو ملازمین بعض معمولی اعتراضات کی وجہ سے اب تک شناختی کارڈ سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ویکسی نیشن نہیں کی جارہی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) باری جیلانی نے ملازمین کے مسائل سننے کے بعد حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایسے پاکستانی جو اب تک کسی بھی وجہ سے شناختی کارڈ نہیں بنواسکے ہیں انہیں نہ صرف ہنگامی بنیاد پر قومی شناختی کارڈ جاری کرے بلکہ ویکسی نیشن سے انکار کے بجائے ان کی زندگیوں کو بھی ویکسین لگاکر محفوظ بنایا جائے، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ویکسین رکھی رہ جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں