ٹریفک پولیس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کی وضاحت

ٹریفک پولیس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کی وضاحت

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ٹریفک اہلکار شہری سے بدتمیزی کررہا ہے وہ پرانی ہے اور مذکورہ اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس سلسلے میں ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹریفک پولیس آفیسر نے موٹر سائیکل سوار کو روکا ہوا ہے اور لائسنس اور کاغذات کی طلبی کے دوران موٹر سائیکل سوار کو تھپڑ مارتا ہے۔ اس ضمن میں اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ مذکورہ ویڈیو سال 2019 کی ہے ، جس پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے ویڈیو میں موجود افسر کے خلاف شہری سے ناروا سلوک کرنے پرمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اور مذکورہ آفیسر کو محکمے کی جانب سے سزا بھی دی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں