چار پاکستانی طلبا کی انٹر نیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ کے امتحان میں شرکت
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ادارے ایل، ای، جے، نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر میں موجود چار پاکستانی طالب علموں نے بدھ کو53ویں انٹر نیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ کے سب سے اہم آن لائن تحریری امتحان میں شرکت کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 53 واں اولمپیاڈ 25 جولائی تا 2 اگست تک جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہورہا ہے۔ نیشنل کیمسٹری ٹیلنٹ کانٹیسٹ (این سی ٹی سی) کے کوآرڈی نیٹر پروفیسرڈاکٹر خالد محمد خان نے جمعرات کو آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی سے جاری بیان میں کہا کہ ملک بھر سے 4 منتخب طالب علموں بشمول لاہور سے محمد اسماعیل، کراچی سے عائشہ جنید، کوئٹہ سے محمد یحییٰ اور راولپنڈی سے رمیشا خورشید نے مقابلے میں شرکت کی۔