حیدرآبادچھائونی میں قائم مندر کی تزئین و آرائش

حیدرآبادچھائونی میں قائم مندر کی تزئین و آرائش

حیدرآباد چھاؤنی میں قیام پاکستان سے قبل رہائش پذیر ہندو برادری کے خاندانوں کی جانب سے 1930میں قائم کیے گئے مندر کو، مذہبی رواداری اور قومی ہم آہنگی کے جذبے کے تحت حیدرآباد چھاؤنی کی انتظامیہ نے از سرِنو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لئے کھول دیا

حیدرآباد (دنیا نیوز) اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار ممبر قومی اسمبلی اور ہندو اور عیسائی برادری کی نمایاں شخصیات نے گزشتہ روز ایک سادہ اور پروقار تقریب میں شرکت کی اور حیدرآباد کینٹ انتظامیہ اور پاک فوج کی کوششوں اور کردار کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں