مسافروں کی رہنمائی موٹروے پولیس کی ترجیح ،مظہر الحق کاکاخیل

مسافروں کی رہنمائی موٹروے پولیس کی ترجیح ،مظہر الحق کاکاخیل

ہیلپ لائن کے ذریعے موصول شکایت کو جلد حل کیا جائے ،ڈی آئی جی آپریشنز ،ساؤتھ زون کا دورہ ، آپریشنل معاملات مزید بہتر بنانے کیلئے افسران سے تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز مظہر الحق کاکاخیل نے ساؤتھ زون کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نے تکنیکی اور آپریشنل معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لئے زون کے افسران سے تبادلہ خیال کیا اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے مشاورت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن جاوید مہر، ڈی آئی جی ساؤتھ زون علی شیر جکھرانی اور ایس پی سیکٹر تھری سید فرحان بھی موجود تھے۔ مظہر الحق کاکاخیل نے مزید کہا کہ 130 ہیلپ لائن کے ذریعے روڈ یوزرز کی مدد اور شکایت کو جلد از جلد حل کیا جائے، روڈ یوزرز کی مدد اور رہنمائی موٹر وے پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز مظہر الحق کاکا خیل نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ایم نائن پر ہونے والی روڈ وائلیشن کو کنٹرول کرنے کا عملی نمونہ بھی دیکھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر ڈی آئی جی آفس ساؤتھ زون میں امرود، جامن اور لیموں کے درخت بھی لگائے۔ اس دوران انہوں نے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہونے والی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ زون علی شیر جکھرانی نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کتابوں کا تحفہ بھی دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں