ویکسی نیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے ،ینگ نرسز ایسوسی ایشن

ویکسی نیشن کا عمل جلد مکمل کیا  جائے ،ینگ نرسز ایسوسی ایشن

ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں ویکسی نیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام کارش بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا ایس او پیز بالکل ختم ہو گئی ہیں۔ اپنے بیان میں صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ اعجاز کلیری کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ہجوم اور فاصلہ نہ رکھنے کی وجہ سے کورونا کے کیسز مزید بڑھنے کا خطرہ ہے ، ویکسی نیشن سینٹرز میں فی الفور اضافے کی ضرورت ہے ، حکومت سندھ کے 24 گھنٹے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ سیکریٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ویکسی نیشن کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں