ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائی کورٹ نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر محمد یوسف عرف ٹھیلے والا کی اپیل سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے ملزم کے کیس سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی۔ مجرم محمد یوسف عرف ٹھیلے والا نے اپنی دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں مجموعی طور پر 10سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔ واضح رہے کہ ملزم محمد یوسف عرف ٹھیلے والا نے 20 سے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا پولیس کے سامنے اعتراف کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں