تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، فائق شاہ

تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، فائق شاہ

امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی ملک میں تعلیمی انقلاب چاہتی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جہالت کے اندھیروں نے ملک کے ہر فرد کو اشرافیہ کا غلام بنا رکھا ہے ، اس وقت ملک میں ہزاروں تعلیمی ادارے بند ہو چکے جبکہ لاکھوں بچے اسکول چھوڑ چکے ہیں، ڈھائی کروڑ بچے پہلے ہی اسکول سے باہر ہیں، ان حالات میں ترقی کیسے ممکن ہو گی؟، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، دونوں شعبوں میں بجٹ، نیت اور جدوجہد میں امتیاز پایا جاتا ہے، صوبہ سندھ تعلیمی پسماندگی میں انتہا پر پہنچ گیا ہے، تعلیمی نظام تباہ ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں