پیپلز پارٹی کراچی سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لے رہی ہے، الطاف شکور

پیپلز پارٹی کراچی سے ووٹ نہ دینے  کا انتقام لے رہی ہے، الطاف شکور

پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لے رہی ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نا اہلوں کا ٹولہ ہے، کوئی بھی بڑے پیمانے کا کام ان کے بس کی بات نہیں ہے ، جس رفتار سے ویکسی نیشن کا عمل چل رہا ہے اسے صوبہ سندھ میں مکمل ہونے میں تین سال لگیں گے، اس دوران دوسری دفعہ ویکسین لگانے کی باری آ جائے گی، ویکسی نیشن میں بد ترین بد نظمی ہو رہی ہے ، عوام تنگ آکر رشوت دے کر ویکسین لگوانے پر مجبورہو جائیں گے، حکومت فیصلہ کرے کہ عوام کو بھوک سے مرنے دینا ہے یا کورونا سے؟۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں