نقیب قتل کیس،کیمیکل ایگزامنر کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت

نقیب قتل کیس،کیمیکل ایگزامنر کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت

انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب قتل کیس میں کیمیکل ایگزامنر کے بیان پر ملزمان کے وکلا کو جرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ کیمیکل ایگزامنر اور فارنزک ایکسپرٹ کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جرح شروع ہوئی۔ بعد ازاں عدالت نے کیمیکل ایگزامنر کے بیان پر وکلا کو جرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں