ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی شرح گزشتہ سال سے متجاوز

ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی شرح گزشتہ سال سے متجاوز

شہرقائد میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 133 اموات ہوئیں۔ ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی شرح گزشتہ سال سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی شرح گزشتہ سال سے بھی تجاوز کرگئی۔ گزشتہ سال 96 سے زائد اموات جبکہ 81 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے تھے۔ سندھ پولیس ایکسیڈنٹس اینالائسز اینڈ ریسرچ سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال یکم جنوری سے 29 جولائی کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 133 اموات اور 149 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ زیادہ اموات شہر میں چلنے والی ہیوی ٹریفک سے ہوئی۔ شہر میں کل ٹریفک کا تناسب60 سے 70 فیصد موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل ہے۔ 6 ماہ میں 88 موٹرسائیکل سوار حادثات کی نذر ہو گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں