کے پی ٹی انتظامیہ سے جواب طلب

کے پی ٹی انتظامیہ سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے نوکری پر بحالی سے متعلق کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے سابق سیکیورٹی گارڈ سید شاکر رحمن کی درخواست پر کے پی ٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر کو جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سر براہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا موکل سید شاکر رحمن کے پی ٹی میں سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور ان کے موکل کو کے پی ٹی کی انتظامیہ نے خلاف قانون نوکری سے برطرف کردیا ہے، لہٰذا استدعا ہے کہ کے پی ٹی کو ان کے موکل کو نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں