حب ریور روڈ پر کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

حب ریور روڈ پر کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 104 کلوگرام چرس اور30 گرام افیون برآمد کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان اے این ایف کے مطابق حب ریور روڈ پر کانفرنس ہوٹل کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس گلشن اقبال کے عملے نے کارروائی کی، کار کی تلاشی لی تو اس سے منشیات برآمد ہوئی، کار میں سوار اکبر علی اور ساتھی عورت شیریں وریانی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف اے این ایف گلشن اقبال تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں