ڈاکٹر ماہا کیس ، زیادتی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد

 ڈاکٹر ماہا کیس ، زیادتی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کے مبینہ خود کشی کیس میں ملزمان کی جانب سے مقدمے سے زیادتی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ملزمان ڈاکٹر وقاص رضوی اور ڈاکٹر جنید کی درخواست پر محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل رہیں گی۔ جرم ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے۔ ملزمان نے مقدمے سے زیادتی کے دفعات خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایف آئی آر اور عبوری چالان میں زیادتی کے دفعات شامل نہیں تھیں۔ 7 ماہ بعد زیادتی کی دفعات شامل کی گئیں۔ ڈاکٹر ماہا کا پوسٹ مارٹم 72 روز گزرنے جانے کے بعد کیا گیا۔ ہائیکورٹ نے مقدمے سے ناقابل ضمانت دفعات ختم کیں تو پولیس نے زیادتی کی دفعات شامل کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں