لیبراسکوائر میں گروپوں میں مسلح تصادم کے 3 مقدمات درج

لیبراسکوائر میں گروپوں میں مسلح تصادم کے 3 مقدمات درج

ہنگامہ آرائی ،قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیںمری اورقاری سجاد گروپ میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق،دوزخمی ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن کے علاقے لیبراسکوائر میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے 3 مقدمات درج کر لیے گئے ، مقدمات ہنگامہ آرائی،قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے۔ تینوں مقدمات میں مجموعی طور پر8 ملزمان اور دیگر صورت شناس ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مسلح تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام سکھن کے علاقے میں قائم لیبر اسکوائر پر مری گروپ اورقاری سجاد گروپ کے درمیان مسلح تصادم کے دوران26 سالہ عارف ولد وزیر خان نامی شخص جاں بحق اور پینتالیس سالہ مولا بخش ولد محمد علی اور 18 سالہ جاڈا خان ولد حضور بخش زخمی ہو گئے تھے۔ مسلح تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران قاری سجاد گروپ کے سربراہ قاری سجاد سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ رات گئے سکھن پولیس نے مسلح تصادم کے 2021/318 سے لیکر2021/320 تک 3 مقدمات درج کرلیے۔ پہلا مقدمہ محمد ہاشم کی مدعیت میں، دوسرا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں اور تیسرا مقدمہ جلال خان کی مدعیت میں دفعہ 302،34/324 اور دہشت گردی ایکٹ 7 اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمات میں الیاس ، مدثر ، ملک ممتاز، سجاد تنولی ،ناصر تنولی ، شوکت پٹھان ، اورنگزیب ، عمران شاہ اور دیگر صورت شناس ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں