پیرجوگوٹھ،قبائلی تصادم کے خاتمے کیلئے کوششیں

پیرجوگوٹھ،قبائلی تصادم کے خاتمے کیلئے کوششیں

روہڑی میں فائرنگ سے ہلاک پی پی کے رہنما کی مقامی قبرستان میں تدفین

پیرجوگوٹھ،روہڑی (نمائندگان دنیا)پیرجوگوٹھ کے قریب پریالو کے کچے کے علاقے فیض محمد ناریجو میں بھٹا اور ناریجہ برادری میں جاری خونی تکرار کے خاتمے کے لیے علاقے کے معززین سردار زادہ حسین بخش خان ناریجو، ممتاز ناریجو، وڈیرہ رجب علی الرو، وڈیرو منیر احمد بلوچ، وڈیرو امیر بخش انصاری، وڈیرہ عارف مہر، وڈیرہ غلام نبی پھلپوٹو، مولانہ سراج احمد جمالی ، مفتی ثنا اللہ جمالی ودیگر کی قیادت میں منت سماجت قافلہ بھٹہ برادری کے پاس پہنچ گیا جس پر بھٹہ برادری کے معززین نے تصفیے کے لیے رضامندی ظاہر کردی، چند دنوں کے اندر تصفیے کی تاریخ اور جگہ مقرر کی جائے گی۔ دوسری جانب علاقے میں فریقین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ جب تک تصفیہ نہیں ہوتا تب تک کوئی حملہ یا کسی کوکسی قسم نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس خونی تنازع میں 22 افراد قتل ہوچکے ہیں۔ روہڑی سے نمائندے کے مطابق سکھر کے نجی اسپتال کے سامنے مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے پیپلز پارٹی کندھرا کے صدر انجینئر ناظم حسین جاگیرانی کی نماز جنازہ کندھرا پریس کلب کے سامنے ادا کردی گئی جس میں سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید حسین شاہ،کندھرا کی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مقتول کو مقامی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں