کاروباری حضرات فش فارمنگ کریں،عبدالباری پتافی

کاروباری حضرات فش فارمنگ کریں،عبدالباری پتافی

صوبائی وزیر نے سکھر پل کے قریب نارا کینال میں ڈمبرو مچھلی کا بیج چھوڑا

سکھر(نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز انجینئر عبدالباری پتافی نے منڈو ڈیرو میں مچھلی کے بیج سے مصنوعی طریقے سے تیار ہونے والے نظام کا تفصیل سے جائزہ لیااور فش ہیچریز میں پودے بھی لگائے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فش فارمنگ کا نظام پرانا تھا جس میں تبدیلی لاکر جدید نظام نافذ کرکے کم وقت میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے توسط سے مصنوعی طریقے سے بیج کی بریڈنگ کی جارہی ہے ،سندھ میں اس وقت 11 ہیچریز کام کررہی ہیں ۔انہوں نے سندھ کے باسیوں اور کاروباری حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ فش فارمنگ جیسے کاروبار کے لیے آگے آئیں، سندھ حکومت اور فشریز محکمہ اس سلسلے میں بھرپور مدد، مشاورت اور تعاون کرے گا۔ اس سے قبل انہوں نے سکھر پل کے قریب نارا کینال میں ڈمبرو مچھلی کا بیج (چھوٹی مچھلیاں) ڈالا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں